مدینہ منورہ میں آتش زدگی میں 2 بچے جاں بحق

مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 7 فروری 2019 13:23

مدینہ منورہ میں آتش زدگی میں 2 بچے جاں بحق
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2019ء) مدینہ منورہ ایک رہائشی عمارت میں آتش زدگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے دوران 2 بچے آگ میں جل کر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ایک خاتون اور ایک بچہ جھُلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل خالد مبارک نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ یہ آگ الکردی کے علاقے میں واقع ایک دو منزل بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور میں لگی تھی۔

یہ آگ بچوں کی شرارت کی وجہ سے لگی۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون اور بچے کو آگ کی زد میں آئے فلیٹ سے نکال لیا جبکہ دیگر دو بچے آگ میں جل کر جاں بحق ہو گئے۔ آگ بُجھانے والے عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔ دُوسری جانب مدینہ کی وادع الفرع کمشنری میں واقع الحمنہ سکول کی سٹاف وین کو پیش آیا۔

(جاری ہے)

الھجرہ روڈ پر پیش آنے والے اس حادثے میں دو ٹیچر جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

روڈ سیکیورٹی، ٹریفک پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو المیقات جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ لاشیں سرد خانے میں محفوظ کر کر دی گئیں۔ایک اور حادثہ مکہ مکرمہ میں الخواجات روڈ پر پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک اور چارزخمی ہو گئے۔ جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اُنہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا۔ جبکہ مرنے والوں کی لاشیں منتقل سرد خانے بھیج دی گئیں۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں