خواتین کے لیے زیارتِ روضۂ رسولﷺ کے اوقات تبدیل

نئے نظام الاوقات کے تحت خواتین کو دو بار زیارت کی سہولت حاصل ہو گئی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 25 مارچ 2019 11:57

خواتین کے لیے زیارتِ روضۂ رسولﷺ کے اوقات تبدیل
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2019ء) مدینہ منورہ دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خانہ کعبہ کے بعد دُنیا کا دُوسرا مقدس ترین مقام ہے۔ یہ وہ مقام جہاں پر مکّہ سے ہجرت کے بعد اسلام کی اشاعت و ترویج ہوئی۔ مسلمان آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی شعار پر عمل پیر اہو گئے۔ اسلام کا پیغامِ واحدانیت عرب بھر میں تیزی سے پھیلنے لگا اور چند سالوں کے دوران ہی لاکھوں مسلمان حلقۂ بگوش اسلام ہو گئے۔

اس کے علاوہ مسلمانوں کو سیاسی، معاشی اور سماجی اعتبار سے بھی استحکام نصیب ہوا۔ مدینہ کو اسلامی تاریخ کی پہلی ریاست ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ یہیں سرورِ کائنات، ختم الرُسل حضرت محمدﷺ نے دُنیا سے پردہ کیا اور اُن کا روضہ بھی مسجد نبویؐ کے احاطے میں بنایا گیا۔

(جاری ہے)

جو دُنیا بھر کے کلمہ گو مسلمانوں کے لیے مرجع خلائق بنا ہوا ہے۔

ہر روز روضۂ رسول پر لاکھوں لوگ حاضری دیتے ہیں۔بے پناہ رش کے باعث اکثر خواتین کو زیارت میں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ نے خواتین کے لیے روضہ شریف کی زیارت کے اوقات میں تبدیلی کر دی ہے۔ نئے نظام الاوقات کے مطابق خواتین دِن میں بار زیارت کر سکیں گی۔ خواتین صبح سورج طلوع ہونے کے وقت سے ظہر کی نماز سے ایک گھنٹے قبل تک زیارت کر سکیں گی۔ اور پھر عشاء کی نماز کے بعد سے لے کر نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل تک بھی زیارت کر سکتی ہیں۔واضح رہے کہ نئے نظام الاقات پر 24 مارچ 2019ء بروز اتوار سے پانچ روز کے لیے تجرباتی طور پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں یہ نظام الاوقات مستقل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں