مدینہ منورہ میں دیوار گر جانے سے ایک پاکستانی مزدور جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

دونوں پاکستانی شوران کے علاقے میں بنیادیں کھود رہے کہ اچانک ساتھ والی عمارت کی دیوار ان پر آ گِری

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 24 مارچ 2020 10:45

مدینہ منورہ میں دیوار گر جانے سے ایک پاکستانی مزدور جاں بحق، دوسرا شدید زخمی
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مارچ 2020ء) مدینہ منورہ میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی تارک جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو کر ہسپتال جا پہنچا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں پاکستانی مزدور ایک عمارت کی تعمیر کی خاطر خالی پلاٹ میں بنیادیں کھود رہے تھے کہ اچانک ساتھ والی عمارت کی دیوار ان پر آ گری ، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

اُردو نیوز کے مطابق شہری دفاع کی امدادی ٹیم نے زخمی کارکن کو ہسپتال پہنچا دیا اور نعش کو سرد خانے میں رکھوا دیا گیا۔شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کرنل خالد مبارک الجھنی نے بتایا کہ دیوار گرنے کا واقعہ شوران محلے میں اس وقت پیش آیا جب تعمیراتی کارکن ایک عمارت کی تعمیر کے لیے بنیادیں کھود رہے تھے کہ اچانک ساتھ والی عمارت کی دیوار ان پرآن گری۔

(جاری ہے)

دیوارگرنے کی اطلاع جیسے ہی شہری دفاع کے کنٹرول روم کو موصول ہوئی امدادی یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچا۔ دیوار کے نیچے پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالا گیا۔ طبی امدادم کے عملے نے دونوں مزدوروں کا چیک اپ کیا تو پتا چلا کہ دیوار گرنے سے ایک مزدور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی تھا۔ زخمی مزدور کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ہلاک اور زخمی ہونے والے پاکستانی مزدوروں کی عمر 20 برس سے زائد بتائی جاتی ہے۔ شہری دفاع کی جانب سے کیس پولیس کو ارسال کر دیا گیا جہاں واقعے کی تحقیقات کے بعد مزید کیس رجسٹر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں