مدینہ منورہ میں چوری کی متعدد وارداتیں کرنے والے دو پاکستانی گرفتار
ملزمان نے2 سعودی اور 2 نائیجیرین افراد کے ساتھ مل کر گروہ بنا رکھا تھا جو مختلف گھروں سے لاکھوں ریال کا سامان چُرا چکے تھے
محمد عرفان ہفتہ 19 ستمبر 2020 14:12
(جاری ہے)
انتہائی ہوشیاری سے واردات کرنے کے باعث انہیں پکڑنا پولیس کے لیے ایک چیلنج سے کم نہیں تھا۔
تاہم اب یہ جرائم پیشہ گروہ پولیس کی گرفت میں آگیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے تفیش کے دوران چوری کی گیارہ وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ان افراد کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ملزمان کو پکڑنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے بالآخر بڑی محنت سے ملزمان کے ٹھکانوں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔ ملزمان پر مقدمہ چلانے اور مزید تفتیش کی غرض سے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٰسعودی پولیس نے کچھ روز قبل نوسربازوں کا ایک گروہ گرفتار کیا ہے جس کے پانچوں افر اد کا تعلق پاکستان سے ہے اور عمریں 25 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ ریاض پولیس کے مطابق ملزمان سینکڑوں افراد سے بینک اکاؤنٹ کی خفیہ معلومات حاصل کر کے لاکھوں ریال ہتھیا چکے تھے۔یہ نوسرباز گروہ غیرملکیوں اور سعودی شہریوں کو فون پر ایس ایم ایس بھیج کر جھوٹی خوشخبری سُناتا تھا کہ ان کا انعام نکل آیا ہے جس کے حاصل کرنے کے لیے وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات مہیا کریں۔ اس کے علاوہ کچھ افراد کو یہ پیغامات بھیجے جاتے تھی کہ بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اپ ڈیٹ ہونے کی وجہ سے ان کا اکاؤنٹ بند کیا جا رہاہے، اگر وہ اکاؤنٹ کو بند ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر اپنے بینک اکاؤنٹ کی معلومات ای میل یا واٹس ایپ پر بھیج دیں۔ سینکڑوں افراد ان کے جھانسے میں آ گئے جس کے بعد ملزمان نے ان کے اکاؤنٹس سے رقم دیگر اکاؤنٹس میں منتقل کروا لیں یا پھر اے ٹی ایم سے نکلوائی گئیں۔ مجموعی طور پر ان دھوکے بازوں نے تین لاکھ ریال کا فراڈ کیا۔مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر مسجد الحرام میں انسانوں کا سمندر امڈ آیا، تا حد نگاہ نمازی ہی نمازی نظر آئے
بابر اعظم کا نبی کریم ﷺ سے اظہار عقیدت ، مداحوں کے دل جیت لیے
رمضان کا پہلا ہفتہ؛ 50 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبوی ﷺ آمد
شعبان میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت کرنے والوں کا بے پناہ رش
مسجد نبویﷺ ریاض الجنہ میں آمد و رفت کے لیے نیا نظام متعارف کروا دیا گیا
مسجد نبوی ﷺ میں بیش قیمت اور سکون بخش قالین بچھا دیئے گئے
مسجد نبوی ﷺ ریاض الجنہ میں حاضری کا نیا نظام
زائرین کی ریکارڈ تعداد میں مسجد نبوی ﷺ آمد
ایک ہفتے میں 58 لاکھ افراد کی مسجد نبوی ﷺ کی زیارت
مدینہ منورہ میں سیاحوں کیلئے نئے منصوبے کا اعلان
زائرین سال میں صرف ایک بار روضہ رسولﷺ میں داخل ہو سکیں گے
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری