مسجد نبوی میں رمضان کی 27 ویں شب کی عبادت کے لیے خصوصی تیاریاں مکمل ہو گئیں

انتظامیہ کے مطابق 27 ویں اور 29ویں شب میں نمازیوں کی بہت بڑی تعداد آئے گی، جس کے لیے قالین، آب زم اوردیگر انتظامات مکمل ہو چکے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 8 مئی 2021 10:51

مسجد نبوی میں رمضان کی 27 ویں شب کی عبادت کے لیے خصوصی تیاریاں مکمل ہو گئیں
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8مئی2021ء) مسجد نبوی کی انتظامیہ نے عاشقان رسول کو درِنبی پر خوش آمدید کہنے کے لیے آخری دو طاق راتوں کے لیے خصوصی انتظامات کر لیے ہیں۔ ان دو راتوں کی فضیلت کے پیش نظر بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں کیونکہ ایس او پیزکے تحت عاشقان رسول مسجد نبوی آسکیں گے ۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ کے ترجمان جمعان العسیری نے بتایا ہے کہ آئندہ دو طاق راتوں (27 ویں اور 29 ویں) کے لیے بہترین منصوبہ وضع کر لیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں انتظامیہ کے ماتحت تمام شعبوں اور مسجد نبوی کے زائرین کی خدمت میں شریک اداروں کے درمیان نظم و نسق عمل میں آیا ہے۔العسیری نے بتایا کہ مسجد نبوی، اس کے صحنوں اور چھت کو نمازیوں کے استقبال کے لیے تیار کر لیا ہے۔نمازیوں کی سہولت کے لیے قالین، آب زمزم اور مناسب طور ٹھنڈا ماحول فراہم کرنے کے لیے مطلوبہ انتظامات پورے ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

نمازیوں کے داخل ہونے اور باہر آنے کا عمل آسان بنانے کے لیے مسجد نبوی کے دروازوں پر تیاری کر لی گئی ہے۔ مسجد نبوی کے صحن میں نئے کارپٹ بچھا دیئے گئے ، کارپٹ بچھانے کے عمل میں مسجد نبوی کے خدمت گاروں نے حصہ لیا، سبز رنگ کے یہ کارپٹ مسجد کی خوبصورتی اورماحول کو چار چاند لگا رہے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل مسجد نبوی میں ایک حسین اتفاق سامنے آیا جہاں ممتاز سعودی عالم اور مسجد نبوی کے امام الشیخ علی بن عبدالرحمان الحذیفی اور ان کے بیٹے الشیخ ڈاکٹر احمد علی الحذیفی نے نماز تہجد کی امامت کے فرائض نبھائے۔

دونوں باپ بیٹے کی ایک ہی نماز کی امامت باری باری کروانا شاید نادر موقع تھا۔مسجد نبوی میں آئمہ اور موٴذنین کے انتظامی امور کے ادارے کی جانب سے سے 'ٹویٹر' پر 22 رمضان المبارک کی رات نماز تہجد کی امامت کا شیڈول جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق دونوں باپ بیٹے کو باری باری امامت کے فرائض انجام دینا تھے۔نماز تہجد کی پہلی رکعات کی امامت الشیخ ڈاکٹر علی بن عبدالرحمان الحذیفی نے کی ۔

دوسری اور تیسری تسلیمات کی امامت الشیخ ڈاکٹر خالد بن سلیمان المہنانے کی جبکہ آخری تسلیمات اور وتر کے لیے الشیخ عبدالرحمان الخذیفی کے صاحب زادے الشیخ احمد الخذیفی نے امامت کے فرائض ادا کیے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کوئی واحد موقع نہیں تھا، باپ بیٹے کی جانب سے25 رمضان اور 28 رمضان کی رات بھی مسجد نبوی میں تہجد کی نمازوں کی مل کر امامت کرائی جائے گی۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں