وزیراعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات

irfan khatana عرفان کھٹانہ اتوار 9 مئی 2021 21:31

وزیراعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر۔2020ء) ملاقات میں او آئی سی کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کردار کو سراہا جدہ میں وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ارکان کے ہمراہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات کی یے جس میں او آئی سی کے جنرل سیکرٹری نے تنظیم کی جانب سے امت مسلمہ کے لئے فعال کردار کے بارے میں آگاہ کیا وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ امت مسلمہ کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں او آئی سی کا کردار اہم رہا ہے اس کے ذریعے مزید مسلم ممالک کو قریب لایا جاسکتا ہے اس کے علاوہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے کردار کو بات چیت کی گئی اور تنظیم کی جانب سے مسلہ کشمیر کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں اور پاس کردہ قراردادوں کو سراہا گیا

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں