مسجد نبوی میں ذوالحجہ کے پہلے عشرے میں روزے داروں کو افطار کرایا جا رہا ہے

انتظامیہ کی جانب سے روزانہ 13 ہزار لنچ باکس کے علاوہ آب زم زم کے ہزاروں پیکٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 13 جولائی 2021 12:34

مسجد نبوی میں ذوالحجہ کے پہلے عشرے میں روزے داروں کو افطار کرایا جا رہا ہے
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جولائی 2021ء) سعودی عرب میں حج کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ حج بیت اللہ کی آمد میں بس چند روز باقی رہ گئے ہیں۔ ذی الحجہ کے اس مقدس مہینے میں لوگوں کی جانب سے روزہ بھی رکھا جاتا ہے۔ اس حوالے سے مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ذو الحجہ کے ابتدائی دس روز کے دوران میں مسجد میں آنے والوں کے لیے روزہ افطار کرنے اور کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔

جس میں کئی فلاحی ادارے بھی تعاون کر رہے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کھانے کے 13 ہزار بکس پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ بکس دہی، پانی، کھجور، مدینے کی خصوصی روٹی اور خوشبو دار ٹشو پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ آب زمزم کے 50 ہزار پیکٹ بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔ سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے نجی اور سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کے مطابق اس بار سرکاری ملازمین کو گیارہ تعطیلات کا تحفہ دیا گیا ہے۔ سرکاری شعبے کے ملازمین کی تعطیلات کا آغاز 14 جولائی (4ذی الحجہ 1442ھ) کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد 15 جولائی سے ہو گا اور یہ تعطیلات 25 جولائی (15 ذی الحجہ 1442ھ) تک جاری رہیں گی۔ 26 جولائی بروز سوموار (16 ذی الحجہ 1442ھ) کو دوبارہ کھُل جائیں گے۔ سعودی وزارت افرادی قوت کے مطابق اس بار نجی شعبے اور غیر منافع بخش اداروں کو عید الاضحی کی چار تعطیلات ہوں گی۔ ان شعبوں کے لیے تعطیلات کا آغاز 19 جولائی (9 ذی الحجہ 1442ھ) سے ہو گا۔ ان شعبوں کے ملازمین کو 23 جولائی کو اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہونا پڑے گا۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں