مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت مردوں تک محدود کردی گئی

خواتین کو روضہ مبارک کی زیارت کے لئے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ

Sajid Ali ساجد علی پیر 10 جنوری 2022 12:27

مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت مردوں تک محدود کردی گئی
مدینہ منورہ ( اُردو پوائںٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جنوری 2022ء ) مملکت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت مردوں تک محدود کردی ، خواتین کو روضہ رسول کی زیارت کے لئے ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ سعودیہ کی وزارت حج وعمرہ کا حوالہ دیتے ہوئے روزنامہ عکاظ نے بتایا کہ خواتین روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتی ہیں ، اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد انہیں روضہ شریفہ کی زیارت اور وہاں نماز کی ادائیگی کی اجازت ہوگی ، تاہم روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ و سلام کیلئے حاضری اور روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ ایک ماہ میں صرف ایک بار ہی حاصل کیا جا سکتا ہے اگلا اجازت نامہ 30 روز بعد جاری ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں فرض نمازوں کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے البتہ روضہ مبارک میں نماز اور صلاۃ و سلام پیش کرنے کے لیے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ضروری ہے جس کے لیے لازمی ہے کہ ابشر سسٹم میں کوائف کو اپ ڈیٹ کیا ہو اور توکلنا ایپ میں صحت کی حالت ’محصن‘ درج ہو صرف اس صورت میں ہی اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کیا جا سکے گا۔

علاوہ ازیں مسجد نبوی میں نمازیوں کی صحت کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر کو تیز کر دیا گیا ، روزانہ کی بنیاد پر 400 سے زائد نمونے جانچ کیلئے لیے جاتے ہیں‘ جن کی مدد سے قالینوں، رکاوٹوں ، ستونوں ، قرآن پاک کی درازوں، کرسیوں اور دیگر مقامات سے نمونے لیب میں ٹیسٹ جاتے ہیں ، مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی ایجنسی نے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے اپنے طریقہ کار کو تیز کر تے ہوئے نمازیوں کے درمیان احتیاطی طریقہ کار کے لیے وابستگی ، ماسک پہننے ، آپس میں جسمانی دوری کو لاگو کرنے کے لیے اپنے طریقہ کار کو تیز کر دیا ہے ، جن میں قطاریں لگانا اور احتیاطی ہدایات کا اطلاق کرنا شامل ہیں تاکہ نمازی محفوظ اور صحت مند ماحول میں نماز ادا کر سکیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ایجنسی میں لیبارٹری ڈائریکٹوریٹ قالینوں ، رکاوٹوں ، ستونوں ، قرآن پاک کی درازوں ، کرسیوں اور دیگر مقامات سے نمونے لیب میں ٹیسٹ کرنے کے لیے لیے جاتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر 400 سے زائد نمونے جانچنے کے لیے لیے جاتے ہیں ، مختلف جگہوں کی صفائی کی سطح پر یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ یہ جگہ محفوظ رہے جب کہ ایجنسی نے حال ہی میں سخت حفاظتی اقدامات کے درمیان، نمازیوں کے لیے طریقہ کار کو آسان بنانے کے مقصد سے مسجد کی چھت کو کھول دیا ہے۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں