مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں میں اعلیٰ معیار کے 12 ہزار قالین بچھا دیئے گئے

ہر قالین میں الیکٹرانک چپ لگی ہے جس میں قالین تیار کرنے کی تاریخ ، اس کے مٹیریل کی تفصیلات ، بچھانے کی تاریخ ، مقام اور صفائی کا وقت درج کیا گیا ہے

Sajid Ali ساجد علی منگل 8 فروری 2022 14:39

مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں میں اعلیٰ معیار کے 12 ہزار قالین بچھا دیئے گئے
مدینہ منورہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 فروری 2022ء ) مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں میں اعلیٰ معیار کے 12 ہزار قالین بچھا دیئے گئے ، یہ قالین مکمل طور پر سعودی عرب میں تیار کیے گئے ہیں ۔ اُردو نیوز نے سبق ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے نئے قالین بچھانے کی منظوری دی ، جس کے بعد مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں میں جدید اور اعلیٰ معیار کے 12 ہزار قالین بچھائے گئے ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں بچھائے گئے یہ قالین مکمل طور پر سعودی عرب میں تیار کیے گئے ہیں ، ہر قالین میں 4000 گرام کے بال ہیں جن کی اونچائی 14 ملی میٹر ہے ، قالین کی موٹائی 16 ملی میٹر ہے ، نئے قالین بہترین اور اعلیٰ معیار کے ہیں جو بار بار دھونے سے متاثر نہیں ہوتے ۔

(جاری ہے)

 

 
اس کے علاوہ ہر قالین میں الیکٹرانک چپ لگی ہے جس میں قالین تیار کرنے کی تاریخ ، اس کے مٹیریل کی تفصیلات ، بچھانے کی تاریخ ، مقام اور صفائی کا وقت درج کیا گیا ہے ، اس الیکٹرانک چپ کی مدد سے یہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ قالین کتنی مرتبہ استعمال ہوچکا ہے اور اسے کتنی مرتبہ دھویا گیا ہے جب کہ اس الیکٹرانک چپ کی وجہ سے کوئی بھی قالین گم نہیں ہوسکتا نہ ہی ایک خاص تعداد کے بعد اسے استعمال کیا جائے گا۔

لاوہ ازیں مسجد نبوی میں نمازیوں کی صحت کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر کو تیز کر دیا گیا ، روزانہ کی بنیاد پر 400 سے زائد نمونے جانچ کیلئے لیے جاتے ہیں‘ جن کی مدد سے قالینوں، رکاوٹوں ، ستونوں ، قرآن پاک کی درازوں، کرسیوں اور دیگر مقامات سے نمونے لیب میں ٹیسٹ جاتے ہیں ، مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی ایجنسی نے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے اپنے طریقہ کار کو تیز کر تے ہوئے نمازیوں کے درمیان احتیاطی طریقہ کار کے لیے وابستگی ، ماسک پہننے ، آپس میں جسمانی دوری کو لاگو کرنے کے لیے اپنے طریقہ کار کو تیز کر دیا ہے ، جن میں قطاریں لگانا اور احتیاطی ہدایات کا اطلاق کرنا شامل ہیں تاکہ نمازی محفوظ اور صحت مند ماحول میں نماز ادا کر سکیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ایجنسی میں لیبارٹری ڈائریکٹوریٹ قالینوں ، رکاوٹوں ، ستونوں ، قرآن پاک کی درازوں ، کرسیوں اور دیگر مقامات سے نمونے لیب میں ٹیسٹ کرنے کے لیے لیے جاتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر 400 سے زائد نمونے جانچنے کے لیے لیے جاتے ہیں ، مختلف جگہوں کی صفائی کی سطح پر یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ یہ جگہ محفوظ رہے جب کہ ایجنسی نے حال ہی میں سخت حفاظتی اقدامات کے درمیان، نمازیوں کے لیے طریقہ کار کو آسان بنانے کے مقصد سے مسجد کی چھت کو کھول دیا ہے۔

مدینہ منورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں