سعودی فوج نے نجران کے قریب حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا

ْ حملوں سے حوثی ملیشیاؤں کے نقل و حرکت میں انتشار،کئی کمانڈر اور جنگجوزخم چاٹنے پر مجبور

اتوار 7 مئی 2017 11:50

سعودی فوج نے نجران کے قریب حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا
نجران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) سعودی افواج نے نجران کے سامنے واقع علاقے میں حوثی ملیشیاؤں اور معزول صالح کے پاسداران کا ایک حملہ پسپا کر دیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ملیشیاؤں نے یمنی سرحد کے مقابل عسکری نگرانی کے ایک سعودی مرکز پر قبضے کے لیے سعودی سرحدی کو عبور کرنے کی کوشش کی تاہم سعودی افواج کے پیدل دستے نے اس کارروائی ناکام بنا ڈالا۔ناہموار زمین کی دشواری کے باوجود سعودی پیدل دستے نے حملے کو روک دیا اور اس دوران براہ راست اسلحے اور بعض راکٹوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں حوثی ملیشیاؤں کے نقل و حرکت میں انتشار پھیل گیا اور اپنے کمانڈر اور بعض عناصر کے زخمی ہونے پر وہ مکمل انخلاء پر مجبور ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :

نجران میں شائع ہونے والی مزید خبریں