سعودی عرب میں 5 سالہ بچی کے 70 آپریشنز

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 15 اگست 2017 11:39

سعودی عرب میں 5 سالہ بچی کے 70 آپریشنز
نجران ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اگست 2017ء) سعودی عرب میں پانچ سالہ بچی کے والد نے سعودی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بچی پچھلے تین سالوں میں 70 آپریشنز سے گزر چکی ہے لیکن ابھی اس کی حالت میں بہتری نہیں آئی۔بچے کے والد حسین الہیدیش نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اسکی بچی کے بیرون ملک مناسب طریقے سے علاج کرنے میں اسکی مددکی جائے۔

(جاری ہے)

حسین الہیدیش نے سعودی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکی بیٹی جب دو سال کی تھی تو اسنے غلطی جلانے والا مادہ پی لیا تھا جس سے اسکی خوراک کی نالی اور معدہ پوری طرح سے جل گیا تھا۔ بچی کے والد نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ بچی نے جو مادہ پیا تھا وہ کونسا تھا۔بس انہوں نے یہ ہی بتاتا تھا کہ جب سے اسنے وہ مادہ پیا ہے اس کے بعد سے اب تک وہ پورے ملک کے ہسپتالوں سے اپنی بچی کا علاج کرا چکے ہیں لیکن وہ اپنی معمولی صحت مند حالت میں واپس نہیں آ سکی۔ اس لیے میری حکام اعلی سے اپیل ہے کہ میری بچی کے بیرون ملک علاج کے لیے میری مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

نجران میں شائع ہونے والی مزید خبریں