سعودی شہری کا بہیمانہ قتل اور لاش کی بُے حرمتی کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا

ملزم نے سعودی شہری کو مارنے کے بعد اُس کا ناک اور دیگر اعضاء بھی اُتار دیئے تھے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 14 فروری 2019 12:20

سعودی شہری کا بہیمانہ قتل اور لاش کی بُے حرمتی کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا
نجران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2019ء) وزارت داخلہ نے ایک اعلامیہ جاری کر کے بتایا ہے کہ نجران میں اپنے ہم وطن سعودی کو بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد اُس کی لاش کی بے حُرمتی کرنے والے کا سر قلم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجران کی رہائشی مقامی باشندے علی بن مانع آل مردف کا اپنے ہم وطن یحییٰ بن صالح الیامی سے کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا۔

علی بن مانع نے ایک روز یحییٰ الیامی کے پاس گیا اور اُسے تیز دھار آلے کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا۔ لیکن اس بے رحم شخص کی دُشمنی ایک انسان کو قتل کرنے کے بعد بھی ٹھنڈی نہ ہوئی۔ اس نے اپنے ہم وطن کی لاش کی حد درجہ بے حُرمتی کرتے ہوئے پہلے اُس کے چہرے کو بگاڑا۔ پھر اُس کے ناک اور جسم کے دیگر اعضاء بھی الگ کر کے پھینک دیئے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد آل مردف جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا۔

اس واردات نے علاقے میں خوف کی فضا پیدا کر دی تھی ۔اور مشتعل عوام نے ملزم کی فوری گرفتار اور سخت سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے چند روز بعد اُس کا سراغ لگا کر گرفتار کیا اور پھر اُس پر عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ جج نے اس بے رحمانہ قتل پر ملزم کو موت کی سزا سُنائی جس پر گزشتہ روز عمل کرتے ہوئے اس کا سر قلم کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق ایک اور قتل کے مقدمے میں عدالت سے سزا پانے والے مدینہ کے رہائشی احمد بن فواز الرشیدی کو بھی مدینہ منورہ کی بڑی جیل میں سزائے موت دے دی گئی۔ احمد الرشیدی نے اپنے ہم وطن کولڑائی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور رُوپوش ہو گیاتھا۔ تاہم بعد میں اُسے گرفتار کر کے سزا دے دی گئی تھی۔

نجران میں شائع ہونے والی مزید خبریں