سعودی عرب کے شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

طوفانی بارش سے جازان میں سڑکیں زیر آب آگئیں، وادی نجران میں بھی بارش کا سلسلہ جاری، گزشتہ 10 روز سے ریجن میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے

بدھ 5 اگست 2020 22:11

سعودی عرب کے شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی
نجران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2020ء) سعودی عرب کے شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، طوفانی بارش سے جازان میں سڑکیں زیر آب آگئیں، وادی نجران میں بھی بارش کا سلسلہ جاری، گزشتہ 10 روز سے ریجن میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے وادی نجران اور جازان کے ریجن میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مسلسل اور طوفانی بارش سے جازان میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔ جبکہ وادی نجران میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

وادی کے برساتی نالے میں طغیانی کی کیفیت ہے۔ شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو ہدایات کی جاری ہیں کہ سیلابی ریلے سے دور رہیں، غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کیا جائے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں گزشتہ 10 روز سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے وادی کا مرکزی برساتی نالہ میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نالے میں پانی اس سے قبل اتنا نہیں آیا جتنا اس برس آیا ہے۔ ریجن میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مسلسل ہدایت کی جا رہی ہے کہ گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلا جائے۔

نجران میں شائع ہونے والی مزید خبریں