سعودی اتحاد کی حوثی ٹھکانوں پر گولا باری،76جنگجوہلاک

بدھ 27 جولائی 2016 12:32

سعودی اتحاد کی حوثی ٹھکانوں پر گولا باری،76جنگجوہلاک

نجران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) سعودی اتحادی افواج نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کے قریب واقع حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر گولا باری کی، اس حملے میں 76حوثی جنگجو ؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں،جبکہ ان حملوں میں حوثیوں کے متعددمحفوظ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزکی جانے والی یہ گولا باری سعودی فوجیوں پر حملے کے بعد کی گئی ۔

پیر کے روز یمن سے سعودی فوجیوں پر حملے کے نتیجے میں پانچ سرحدی گارڈ شہید ہوگئے تھے۔سعودی اتحادی افواج نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کے قریب واقع حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر گولا باری کی، اس حملے میں 76حوثی جنگجو ؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں،تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح سعودی سرحدی محافظوں نے سرحد پار مسلح گروپوں کی جانب سے سرحد کراس کرنے کی کوشش کو نوٹ کیا جس کے بعد آٹھ گھنٹوں تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

یمن کی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان کویت میں جاری مذاکرات کو دو مہینوں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر اس دوران بہت کم مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ 10 اپریل کو شروع ہونے والے امن معاہدے کے نتیجے میں لڑائی جھگڑے کی اطلاعات کم ہوئی ہیں مگر چھوٹی سطح پر جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نجران میں شائع ہونے والی مزید خبریں