نجران: بارڈرسکیورٹی گارڈز نے 37کلوگرام ہیروئین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

بدھ 19 اکتوبر 2016 09:37

نجران: بارڈرسکیورٹی گارڈز نے 37کلوگرام ہیروئین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

نجران :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر 2016ء): سعودی بارڈر سکیورٹی فورسز نے سوبہ نجران کے بارڈر پر 37کلو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق بارڈر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ایک ایتھوپیائی شہری کو روک کر اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے 37کلو گرام چرس برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

چرس کو مختلف کپڑوں کے پیکٹوں میں چھپایا گیا تھا۔واضع رہے کہ سکیورٹی فرسز نے پچھلے چند ماہ میں بارڈر کے راسطوں پر نگرانی بڑ ھا دی ہے ۔ جس سے منشیات فروشوں کی طرف سے نقل حمل میں کمی آئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ نگرانی کو مزید بہتر بنائیں گے اور منشیات کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔#

نجران میں شائع ہونے والی مزید خبریں