نجران کے قریب عرب اتحاد کی فضائی کارروائی اور جھڑپوں میں حوثی باغیوں کے سینئر لیڈر سمیت25 جنگجو ہلاک

پیر 2 جنوری 2017 14:01

نجران کے قریب عرب اتحاد کی فضائی کارروائی اور جھڑپوں میں حوثی باغیوں کے سینئر لیڈر سمیت25 جنگجو ہلاک

نجران /صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) سعودی عرب کے علاقے نجران کے ساتھ واقع یمن کے سرحدی علاقے میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی اور جھڑپوں میں حوثی باغیوں کے سینئر لیڈر سمیت25 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نجران کے ساتھ واقع یمن کے سرحدی علاقے میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی اور جھڑپوں میں حوثی باغیوں کے سینئر لیڈر سمیت25 جنگجو مارے گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہونے والا ابو شہاب الحمزی حوثی ملیشیا کا ایک سینئر رہ نما تھا۔واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے حملوں میں حوثی ملیشیا کے سیکڑوں جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔عرب اتحاد سعودی عرب کی سرحد کے ساتھ واقع یمنی علاقوں میں حوثی باغیوں اور ان کے اتحادی سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجوں کے خلاف کارروائی میں اپاچی ہیلی کاپٹر استعمال کررہا ہے اور دشوار گذار پہاڑی علاقوں میں ان جنگجوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نجران میں شائع ہونے والی مزید خبریں