نجران:ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر نے وزارت ماحولیات پر مقدمہ دائر کر دیا

جمعرات 23 فروری 2017 07:26

نجران:ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر نے وزارت ماحولیات پر مقدمہ دائر کر دیا
نجران: (اُرو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017 ):سعودی عرب کے علاقے نجران میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونی والی خاتون کے شوہر نے سعودی وزارت ِ ماحولیات ، پانی اور ایگریکلچر پر مقدمہ دائر کروا دیاہے ۔سعودی شہری صالح الخزیم کا کہناہے کہ اس کا بیٹا کنگ عبداللہ روڈ پرکار چلا رہا تھا ، کہ اچانک اگلی گاڑی سے ٹکرا گیا ۔ صالح کا کہناہے کہ اس کے بیٹے کی گاڑی اگلی گاڑی سے اسلیے ٹکرا گئی کیونکہ مین روڈ کے عین درمیان میں ایک بڑا گڑھا بنا ہو ا تھا ۔

جس کو ہماری گاڑی سے آگے والی گاڑی والے نے بچانے کی کوشش کی اور اسی کوشش میں ہم دونوں کو گاڑی ٹکرا گئی ۔صالح کا کہناتھا کہ روڈ پر اس گڑھے کاسائن بورڈ نصب نہیں تھا ۔ گاڑی ٹکرانے کی وجہ سے خوفناک حادثہ پیش آیا اور میر ی بیوی جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

اس سڑک کی ذمہ داری سب کنٹریکٹر اور دوسرے اداروں پر آتی ہے ۔ ان کی لاپرواہی کی وجہ سے اس کی بیوی کی جان گئی ۔

صالح کے بیٹے کا کہناہے کہ اچانک موڑ پر گہر گڑھے کے لیے کوئی سائن بورڈ نصب نہیں تھا۔ اس کو بچانے کے لیے اتنا موقع نہیں ملا اور حادثہ ہو گیا۔صالح کا کہناہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی اسی وجہ سے یہاں ایک خوفناک حادثہ ہو چکاہے لیکن انتظامیہ نے کبھی توجہ نہیں دی ۔میں نے مقدمہ اس لیے کیا ہے کہ اس لاپرواہی میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جاسکے ۔

نجران میں شائع ہونے والی مزید خبریں