نجران: سعودی شہری نے سزائے موت کے قید ی ہندوستانی شہری کی دیت اد ا کر دی ،ملزم بری

منگل 28 فروری 2017 07:31

نجران: سعودی شہری نے سزائے موت کے قید ی ہندوستانی شہری کی دیت اد ا کر دی ،ملزم بری
نجران:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28فروری 2017): سعودی عرب میں انسانیت دیکھنے کو ملتی ہے ۔سعودی شہری نے نجران میں دس سا ل سے سزائے موت کے قید ی ہندوستانی شہری کی دیت کی رقم اد اکر کے اس جیل سے رہائی دلوا دی ۔تفصیلات کے مطابق ہندوستانی شہری نے 2006میں جھگڑے کے دوران سعودی شہری کو قتل کر دیاتھا۔ سعودی عدالت نے ہندوستانی شہری کو سزائے موت سنا دی جو کہ اپیل کرنے پر بھی بحال رہی ۔

(جاری ہے)

تاہم سعودی شہری کے قتل کے وقت اس کے ورثہ میں بچے تھے جن کے بالغ ہونے پر ملزم کو سزائے موت دینی تھی ۔ اسی دوران ہندوستانی شہری اور مقتو ل کے اہلخانہ کے درمیان ہندوستانی سفارت خانے نے بھی کو ششیں کی لیکن سب رائیگاں رہی ۔گزشہ ماہ نجران کے بڑے ڈیلر سعودی شہری کو جب اس کیس کا پتہ چلا تو اس نے سعودی خاندان سے دیت کی رقم لینے پرآمادہ کیا اور 1.3ملین ریال اپنی جیب سے اد اکر کے ہندوستانی شہری کی جاں بخشی کر وائی ۔ہندوستانی شہری اور اس کے خاندان رہائی دلوانے پر سعودی شہری کا شکریہ اد ا کیا ہے ۔

نجران میں شائع ہونے والی مزید خبریں