بیشاءیونیورسٹی سعودی عرب میں ناکافی جگہ ، طالب علم شادی ہال میں کلاسز لینے پر مجبور

پیر 24 اپریل 2017 16:31

بیشاءیونیورسٹی سعودی عرب میں ناکافی جگہ ، طالب علم شادی ہال میں کلاسز لینے پر مجبور
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24اپریل2017ء):۔ بیشاءیونیورسٹی میں کالج آف آرٹس کے طلباءنے شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں جگہ کی کمی کے باعث وہ نجی شادی ہال میں کلاسز لینے پر مجبور ہیں ۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق طالب علموں کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں مناسب جگہ نہ ہونے کے باعث وہ شادی ہال میں کلاسز لےرہیں جس سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس وجہ سے وہ اپنی پڑھائی پر مناسب بھی نہیں دے پارہے ہیں۔یونیورسٹی کو اپنا رقبہ بڑھانا ہوگا کیونکہ یونیورسٹی میں طلباءکی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یونیورسٹی مزید کالجز کھول رہی ہے تو انہیں مناسب جگہ بھی مہیاکرنی چاہیے ۔ وگرنہ تعلیمی سرگرمیاں مناسب طریقے سے نہیں ہوپائیں گی اور ان کے طالب علموں کا نقصان ہوگا۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں