سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اوردیگر ممالک کے غیرملکیوں پر دوسالوں کے لئے حج کی پابندی عائد کردی

منگل 25 اپریل 2017 11:34

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اوردیگر ممالک کے غیرملکیوں پر دوسالوں کے لئے حج کی پابندی عائد کردی
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25اپریل2017ء):۔ سعودی حکام نے بروز منگل ایک جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ یواے ای میں مقیم غیرملکیو ں کے سعودی عرب میں حج ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔گلف نیوز کے مطابق یہ اقدام قومی کوٹہ کے سخت قانون کے باعث اٹھایا گیا ہے۔جب کہ جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امورکے ترجمان ڈاکٹر احمد الموسیٰ کا کہنا ہے کہ رواں سال اور مستقبل میں محض اماراتی قومیت کے حامل شہری ہی حج کا فریضہ اداکرسکیں گے ۔

سعودی عرب کا یہ اقدام تمام ممالک پرلاگو ہوگا۔ جس میں ہر ملک کے مقامی شہریوں کو ہی محض حج کرنے کی اجازت ہوگی۔جب کہ متحدہ عرب امارات کے حج کے معاملات سے وابستہ حکام کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے وزارت حج اور دیگر ممالک کے وزارت حج کے سربراہان کے اجلاس میں طے پایا گیا۔

(جاری ہے)

جب کہ اس قدام سے اس سال حج قدرے مہنگا ہوسکتا ہے کیونکہ 20,000نے آن لائن حج کے لئے درخواستیں دی ہیں جب کہ ان میں سے صرف تہائی افراد کو ویزہ جاری کیے جائیں گے اور انہیں حج کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سال2016ءمیں 1,325,372غیرملکیوں اور537,537مقامی زائرین نے حج کی سعادت حاصل کی۔یوں گزشتہ سال 1,862,909زائرین نے حج کی سعادت حاصل کی ۔جب کہ سال2007ءمیں 2.4 ملین زائرین نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں