سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر توڑ پھوڑ کی ویڈیو وائرل،سوشل میڈیاصارفین اس کاروائی پر مشتعل

منگل 25 اپریل 2017 11:39

سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر توڑ پھوڑ کی ویڈیو وائرل،سوشل میڈیاصارفین اس کاروائی پر مشتعل
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25اپریل2017ء):۔ پولیس نے الاحساءکے نجی لاؤنج توڑپھوڑ کی سزا میں کئی نوعمر لڑکوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق مشرقی صوبہ پولیس کے ترجمان کرنل زائد الراقتی کا کہنا تھا یہ واقعہ البطالیہ میں پیش آیا۔یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور عوام میں اس وڈیوکے باعث شدید غم وغصہ دیکھنے میں آیا تھا۔

اسی لئے ہماری توجہ اس واقعے کی جانب ہوگئی۔ تاہم اس لاؤنج کے مالک نے اس واقعے کے خلاف کوئی شکایت نہیں درج کروائی ۔ پولیس نے عوامی دلچسپی کے باعث یہ مقدمہ درج کرلیا اور لاؤنج کے مالک سے رابطہ کیا،جس کا کہنا تھا کہ اس نے ایک نوجوان شخص کو یہ لاؤنج اور سوئمنگ پول کرائے پردیا تھا جس کو وہ ذاتی طورپر نہیں جانتا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والے کچھ مشبہ افرادکوگرفتارکرلیاہے۔

لیکن تاحال کچھ افراد باقی ہیں جنہیں گرفتارکرنا ہے۔ اس ویڈیو کے باعث کئی افواہیں بھی گردش میں آگئی تھیں۔ ابھی تک اس واقعے کی مکمل تفصیلات حاصل نہیں کی گئی ہیں۔نیشنل سوسائیٹی برائے ا نسانی حقوق خالد الفخری کا کہناہے توڑپھوڑ کرنا ایک قانونی جرم ہے۔یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں کئی جرائم ہمہ وقت ہورہے ہیں۔ جب کہ اس لاؤنج کا مالک اپنے نقصان کو پوراکرنےکیلئے درخواست دائرکرسکتا ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں