سعودی وزارت لیبر نے شاپنگ مالزمیں غیرملکیوں کی ملازمتوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پرمتعلقہ اداروں سے تجاویز مانگ لیں

منگل 25 اپریل 2017 11:58

سعودی وزارت لیبر نے شاپنگ مالزمیں غیرملکیوں کی ملازمتوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پرمتعلقہ اداروں سے تجاویز مانگ لیں
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25اپریل2017ء):۔سعودی وزارت لیبر نے سعودی شاپنگ مالزپرغیرملکیوں کی ملازمت پرپابندی عائد کرنے کے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرزسے تجاویز طلب کرلیں ہیں ۔

(جاری ہے)

سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق وزارت نے کمیونٹی کی شمولیت کی غرض سے پورٹل تشکیل دیا ہے جس کو’’مل کر ہم بہتربناسکتے ہیں‘‘کا نام دیا گیا ہے۔جس تک اس لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےبروز جمعرات سعودی وزارت لیبر نے شاپنگ مالزمیں محض سعودیوں کیلئے ملازمتیں محدود کرنے کا فیصلے کیا تھا۔اس اقدام کی وجہ سعودیوں میں بے روزگاری کی شرح کم کرنا ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں