سعودیوں کے لئے ٹیکسی سروس کے شعبے میں نئی ملازمتوں کا فیصلہ، غیرملکی تشویش کا شکار

منگل 25 اپریل 2017 12:23

سعودیوں کے لئے ٹیکسی سروس کے شعبے میں نئی ملازمتوں کا فیصلہ، غیرملکی تشویش کا شکار
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25اپریل2017ء):۔ سعودی عرب کی لیبراورٹرانسپورٹ کی وزارتوں میں بروز پیرایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس میں ٹیکسی کے ںظام میں سعودیوں کے لئے نئی ملازمتیں لانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹیکسی سروس میں آئندہ تین سالوں میں سعودیوں کیلئے 200,000 نئی پارٹ ٹائم جابز کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جو کہ سعودی عرب کے وژن2030ء کاحصہ ہے۔جب کہ اس معاہدہ پر نائب وزیرلیبراحمد الحمدین اورپی ٹی اے کے صدر رماہ الرماہ نے دستخط کیے۔اس معاہدے کا مقصد یہ ہے کہ سعودیوں اس اہم شعبے میں ملازمتیں دی جائیں۔ جب کہ ٹیکسی ڈارئیورز کو اس محکمے میں ملازمتیں دینے کیلئے باقاعدہ تربیت میہا کیاجائےگا۔ تاحال اس شعبے میں غیرملکیوں کے لئے ملازمتیں لانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں