سعودی عرب،یواے ای کاایوانکا فنڈ میں 10کروڑڈالرعطیہ کرنیکااعلان

دونوں ملک ایوانکا ٹرمپ کے خواتین تاجروں کے تربیتی پروگرام کیلئے دس کروڑ ڈالر کا چندہ دیں گے

پیر 22 مئی 2017 12:35

سعودی عرب،یواے ای کاایوانکا فنڈ میں 10کروڑڈالرعطیہ کرنیکااعلان
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا نے ریاض میں سعودی عرب کی خواتین تاجر اور رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے خواتین تاجروں کیلئے ایوانکا فنڈ میں دس کروڑ ڈالر رقم دینے کا وعدہ کیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے ریاض میں خواتین کیلئے قائم مرکز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

خواتین تاجروں، ملازمین اور رہنماؤں سے ملاقات کی۔ایوانکا نے ملاقات کے دوران سعودی عرب کی خواتین کے ڈرائیونگ کی اجازت سمیت مسائل معلوم کئے۔اس موقع پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اعلان کیاکہ وہ ایوانکا ٹرمپ کے خواتین تاجروں کے تربیتی پروگرام کیلئے دس کروڑ ڈالر کا چندہ دیں گے۔عالمی بینک نے یہ فنڈ ایوانکا کے مشورے پر قائم کیاہے۔اوانکا اس فنڈ کے تحت افریقی خواتین کو چھوٹے پیمانے پر تجارت کرنے کا تربیتی پروگرام شروع کرنا چاہتی ہیں۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں