عرب دنیا کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں سعودی کردار اہم ہے ، محمد بن زاید

پیر 22 مئی 2017 15:36

عرب دنیا کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں سعودی کردار اہم ہے ، محمد بن زاید
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر شیخ محمد بن زاید نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کا امریکا کے ساتھ تعلق ٹھوس بنیادوں اور مشترکہ مفادات اور ویژن پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی دارالحکومت ریاض میں خلیجی امریکی سربراہ اجلاس کے اختتام کے بعد ابوظبی کے ولی عہد نے کہا کہ خلیجی امریکی سربراہ اجلاس عالمی سطح پر خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی اہمیت کی دلیل ہے۔محمد بن زاید کے مطابق خلیجی ممالک کے عمل میں کی تقویت اور عرب دنیا کو درپیش خطرات کا سامنا کرنے میں سعودی عرب کا بڑا کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں