ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی سعودی خواتین راہنماؤں سے ملاقات، ”بنت ٹرمپ “ عرب ممالک میں ٹوئیٹر کا مقبول ٹرینڈ بنا رہا

پیر 22 مئی 2017 17:54

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی سعودی خواتین راہنماؤں سے ملاقات، ”بنت ٹرمپ “ عرب ممالک میں ٹوئیٹر کا مقبول ٹرینڈ بنا رہا
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2017ء):۔ امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی بروز اتوار سعودی خواتین کے ایک گروہ سے ملاقات ہوئی۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں عرب کی خواتین راہنماؤں سے ملی ، میں نے ان کی کا میابیوں ، چیلنجز اور مستقبل کے ارادوں کے متعلق براہ راست پوچھا۔

(جاری ہے)

“ ایوانکا بروز ہفتہ اپنے شوہر جئیرڈ کشنر کے ہمراہ ریاض پہنچی ۔ یہ دونوں وائٹ ہاؤس کے مشیر خصوصی ہیں ۔ جب کہ ایوانکا کا ٹوئیٹر پر ”بنت ٹرمپ“ کے نام سے ٹرینڈ بنا ہوا تھا جس کے معنی ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کے ہیں ۔ ایوانکا اور ان سے متعلق کئی باتیں سوشل میڈ یا کا مرکز بنی رہیں۔ 

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں