سعودی کانفرنس کے بعد ٹویٹرپر”شکریہ کنگ سلیمان“ سعودی عرب کا مقبول ٹرینڈ بن گیا

منگل 23 مئی 2017 13:48

سعودی کانفرنس کے بعد ٹویٹرپر”شکریہ کنگ سلیمان“ سعودی عرب کا مقبول ٹرینڈ بن گیا
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء):۔ سعودی عرب کے عوام نے خلیجی ریاستوں۔امریکہ اور عرب ، اسلامی کانفرنس کے لئےکنگ سلیمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹر پر ایک ہیش ٹیگ بنایا جو کہ اب سعودی عرب کے مقبول ٹویٹر ٹرینڈز میں سے ایک بن چکا ہے ۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق یہ ہیش ٹیگ ”تھینک یوکنگ سلیمان “ (شکریہ شہزادہ سلیمان ) کے نام سے بنایا گیا ہے ۔

عوام کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کےبعد سعودی عرب کی مسلم اور عرب ممالک میں سیاسی اہمیت مزید مضبوط ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

کنگ سلیمان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے سب سے پہلا ہیش ٹیگ ایک صحافی مفریح الشغیغی نے بنایا ۔اس ہیش ٹیگ کے ساتھ مختلف افراد نے مختلف خیالات کا اظہار کیا ہے اور اپنے اپنے طریقے سے شہزادہ سلیمان بن عبدالعزیز کے اس اقدا م کو سراہا ۔

تاہم ان سب کا مرکزی نظر یہی تھا کہ کنگ سلیمان نے سعودی عرب کو دنیا میں فیصلہ سازی میں ایک نیا مقام مہیا کیا ہے۔ انہوں نے اپنی دو دن کی محنت و لگن سے سعودی عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔انہوں نے پوری دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ایک اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے ۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ شاہ سلیمان نے اس اس کانفرنس کو منعقد کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔
سعودی کانفرنس کے بعد ٹویٹرپر”شکریہ کنگ سلیمان“ سعودی عرب کا مقبول ..

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں