حوثی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام

جمعہ 23 جون 2017 10:40

حوثی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے سرحد پار یمن سے دراندازی کی کوشش کرنے والے حوثی باغیوں کو جوابی حملے میں پسپا کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔

(جاری ہے)

عرب خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے ساحلی علاقے جبلی المدبع اور الغاویہ سمیت متعدد مقامات سے دراندازی کی کوشش کی مگر سعودی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کی جس سے حوثیوں کا بے پناہ جانی نقصان ہوا ہے۔

سعودی بارڈر فورسز نے دراندازی کرنیوالے حوثی باغیوں کو توپ خانے اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں حوثی ہلاک اور زخمی ہو گئے جب کہ ان کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔سعودی عسکری ذریعے کا کہنا ہے کہ فورسز نے سرحد پار سے اندر داخل ہونے کی متعدد کوششیں کیں مگر دشمن کو سعودی عرب کی سرزمین پر قدم رکھنے سے قبل پسپا کر دیا گیا۔ حوثی باغی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں