دہشتگرد کسی رحم کے مستحق نہیں، جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، وزیر اعظم

جمعہ 23 جون 2017 12:35

دہشتگرد کسی رحم کے مستحق نہیں، جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، وزیر اعظم
اسلام آباد /ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) وزیراعظم ا محمد نواز شریف نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ د ہشت گرد رمضان میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں ،یہ کسی رحم کے مستحق نہیں انہیں جلد انجام کو پہنچائیں گے، ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔

جمعہ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ دھماکے کئی شدید الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔ دہشت گرد رمضان کے مقدس مہینے میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔یہ کسی رحم کے مستحق نہیں انہیں جلد انجام کو پہنچائیں گے۔ وزیراعظم نوا ز شریف نے کوئٹہ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار اور اس کی شدید مذمت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ۔کاروائی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر اقدامات کیے جائیں۔وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہداہت کی ہے۔انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے بلند درجات کیلئے بھی دعا کی۔ایسے بزدلانہ حملے دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی علامت ہیں۔

دہشتگرد رمضان کے مقدس مہینے میں معصوم افراد کو نشانہ بنارہے ہیں۔دہشتگرد کسی رحم کے مستحق نہیں اور جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم پرعزم اور متحد ہے۔ کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومت زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرے اور کارروائی میں ملوث افراد کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں