روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے چار سعودی وزارتوں نے سعوڈائزیشن کا اعلان کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 21 اگست 2017 12:51

روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے چار سعودی وزارتوں نے سعوڈائزیشن کا اعلان کر دیا
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2017ء) سعودی عرب کی چار وزارتیں ریاست میں سرکاری نوکریوں کے لیے سعوڈائزیشن پروگرام لاگو کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان وزارتوں میں وزارت برائے اندورنی امور ، وزارت برائے لیبر اور سوشل ڈویلپمنٹ،وزارت برائے میونسپل اور دہہی معاملات اور پاسپورٹ کے جنرل ڈرائکٹر کی وزارت شامل ہے۔اس سعوڈائزیشن پروگرام کو لاگو کرنے کا مقصد خطے میں عورتوں اور نوجوانوں کی ممکنہ صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے اور انکو اپنے فیصلوں میں بااختیار بنانے میں کردار ادا کرنا ہے۔اس کا ایک اور مقصد خطے میں کام کرنے کے ماحول کو مستحکم بنانا ہے اور کاروباری شعبے میں سعوڈائزیشن کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں