سعودی حکومت نے سرکاری شعبوں کے منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو نئے ٹیکس سسٹم سے مستثنی قرار دے دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 21 اگست 2017 13:12

سعودی حکومت نے سرکاری شعبوں کے منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو نئے ٹیکس سسٹم سے مستثنی قرار دے دیا
ریاض ۔(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2017ء) سعودی عرب کی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ کارکنوں پر ٹیکس نافذ کرنے سے پہلے سرکاری منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو نئے لاگو کیے گئے ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں اور وہ ٹیکسوں میں ہونے والی اس نئی تبدیلی سے مبرا ہیں ۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق دسمبر 2016 میں ہونے والی ٹیکس تبد یلیوں سے پہلے ہی سرکاری منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھکیداروں اور ایسے تمام ٹھیکدار جن کے منصوبے 2018 کے بعد اختتام پذیر ہوں گے ان کو ان تبدیلیوں سے مستثنی حاصل ہے۔دسمبر 2016 میں سعودی ریاست نے غیر ملکی ملازمین کو رکھنے پر نجی کمپنیز کی فیس 53 ڈالرز بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں