سعودی عرب ، پٹرول پمپ کارکن کو لوٹ کر 3 افراد فرار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 12:27

سعودی عرب ، پٹرول پمپ کارکن کو لوٹ کر 3 افراد فرار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 3 مسلح نوجوانوں نے ریاض کے ایک پٹرول پمپ سے کارکن کو اغوا کر کے لوٹ لیا۔ یہ واقعہ منگل کو رات 2 بجے کے قریب پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے سارے واقعے کا علم ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں دکھایا گیا ہے کہ 3 نوجوانوں نے پٹرول اسٹیشن پہنچ کر گاڑی کھڑی روکی، کارکن کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا، فوٹیج میں نظر آرہا تھا کہ ان کے ہاتھ میں تیز دار آلہ تھا۔ پٹرول پمپ سے 500 میٹر دور لیجا کر انہوں نے کارکن سے نقدی اور الیکٹرانک آلات چھینے، اسے زدوکوب کیا اورسڑک پر پھینک کرفرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں