سعودی عرب ، 55 غیرقانونی غیر ملکی گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:02

سعودی عرب ، 55 غیرقانونی غیر ملکی  گرفتار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں قطیف کمشنری میں افسران نے جگہ جگہ چھاپے مار کر اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 55 غیر قانونی غیر ملکی کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان میں سے 42 کا تعلق قانونِ محنت کی خلاف ورزی کرنے والوں سے تھا۔

(جاری ہے)

یہ کارکن اپنے کفیل کو چھوڑ کر کسی اور کے یہاں کام کررہے تھے۔ بعض ایسے بھی تھے جو نجی کاروبار میں مصروف تھے۔ ان میں سے 13اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پائے گئے۔ گرفتار شدگان کو القطیف پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ کچھ افراد النابیہ قصبے میں اسکریپ اور کباڑ کی دکانوں پربھی کام کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں