بین الاقوامی اور مشرق وسطی کی تھیٹر کپمنیاں سعودی عرب میں اپنے کاروبار کو توسیع دینے کے لیے بے تاب

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 12 دسمبر 2017 17:24

بین الاقوامی اور مشرق وسطی کی تھیٹر کپمنیاں سعودی عرب میں اپنے کاروبار کو توسیع دینے کے لیے بے تاب
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2017ء) 2018 کے آغاز سے سعودی عرب میں تھیٹر چلانے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد بین الاقوامی اور مشرق وسطی کےسینماءبےتابی سے اپنا سیٹ اپ سعودی عرب میں پھیلانے کے خواہاں ہیں۔ گزشتہ 35 سال میں یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ سعودی عرب جیسی ریاست میں تھیٹروں کو قانونی طور پر ریاست میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اب سے سعودی عرب کی عوام کھلے عام سینماء گھروں کا رخ کر سکے گی اور اب انھیں فلم دیکھنے کے لیے دبئی یا پھر بحرین جانے کے ضرورت نہیں پڑے گی۔ نوو سینماء جسکی دبئی اور بحرین میں 152 برانچیں ہیں اب سعودی عرب میں بھی اپنا کاروبار پھیلانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔نوو سینماء کے چیف ایگزیکٹو نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں اپنا کاروبار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اب 2018 سے سعودی عرب میں بھی تھیٹروں کو قانونی طور پر کام کرنے کی اجازت ملنے کے بعد انھیں وہاں سے بھی کاروبار کو مزید توسیع دینے کی پیش کش کی جارہی ہے اور انکی کمپنی ان تمام پیش کشوں کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت سعودی عرب اور انکی انڈسٹری کے لیے نہایت متحرک اور دلچسپ ہے۔ اس کے علاوہ ووکس سینماء جسکا تعلق دبئی کے مجید ال فتیم گروپ سے ہے نے بھی سعودی عرب کے سینماء کھولنے کی اس اجازت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور سعودی عرب کی عوام کو نوید سنائی ہے کہ وہ سعودی عرب میں بھی اپنے کاروبار کو توسیع دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں