سعودی حکومت نے کم آمدنی والے افراد کو نقد امدادی رقم دینے کا آغاز کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 دسمبر 2017 22:24

سعودی حکومت نے کم آمدنی والے افراد کو نقد امدادی رقم دینے کا آغاز کر دیا
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12دسمبر 2017ء ):سعودی حکومت نے کم آمدنی والے افراد کو نقد امدادی رقم دینے کا آغاز کر دیا،نقد امدادی رقم دینے کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کے لیے سہولیات پیدا کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے گذشتہ سال دسمبر میں اس پروگرام کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا اور کہا گیاتھا کہ معاشی اصلاحات ، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے ،اجرتوں میں رد وبدل اور سرکاری شعبے کے ملازمین کی مراعات اور الاؤنسز میں کمی سے کثیر تعداد میں خاندانوں کی آمدن متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے ان کی مالی معاونت کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔اس حوالے سے گذشتہ سال دسمبر میں ایک بیان میں کہا گیاتھا کہ وہ اپنے شہریوں کی مالی مدد کرے گی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کو امدادی رقم کی پہلی قسط ادا کی جائے گی۔جس پر عمل درآمد آج سے شروع کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہر خاندان کو اس کے حجم اور ماہانہ آمدن کے مطابق رقم ادا کی جائے گی۔مثال کی طور پر اگر ایک خاندان چھے افراد پر مشتمل ہے اور اس کی ماہانہ آمدن 8699 سعودی ریال ہے تو اس کو 1200 سعودی ریال ماہانہ دیے جائیں گے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں