سینما کی وجہ سے 24ارب ڈالر سعودی معشیت کا حصہ بنیں گے،سعودی وزارتِ ثقافت اور اطلاعات

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 دسمبر 2017 23:11

سینما کی وجہ سے 24ارب ڈالر سعودی معشیت کا حصہ بنیں گے،سعودی وزارتِ ثقافت اور اطلاعات
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12دسمبر 2017ء ):سعودی عرب کی وزارتِ ثقافت اور اطلاعات نے دعویٰ کیا ہے کہ سینما کی وجہ سے 24ارب ڈالر سعودی معشیت کا حصہ بنیں گے اور 2030تک 30ہزار سعودی شہریوں کو نوکریاں ملیں گی۔تفصیلات کے مطابق سینما کی صنعت سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اس کے مجموعی طور پر قومی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

اس سے اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہوگا اور میڈیا منڈی کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

سینما کی صنعت سے 2030ء تک کل وقتی تیس ہزار سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔اس کے علاوہ ایک لاکھ تیس ہزار سے زیادہ جز وقتی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سمعی وبصری میڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حال ہی میں ملک میں سینما تھیٹرز کھولنے کے خواہاں افراد کو لائسنس کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔ اس بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین سعودی عرب کے وزیر ثقافت اور اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد ہیں۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں