امریکی سینماء کمپنی اے ایم سی نے سعودی عرب میں فلم بنانے اور تھیٹر چلانے کے لئے معاہدے پر دستخط کر دئیے

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 دسمبر 2017 14:13

امریکی سینماء کمپنی اے ایم سی نے سعودی عرب میں فلم بنانے اور تھیٹر چلانے کے لئے معاہدے پر دستخط کر دئیے
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق امریکی خبررساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ کی کمپنی اےایم سی نے سعودی عرب میں فلم بنانے اور تھیٹر چلانے کے لیے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں ۔ سعودی عرب کے وسیع پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے ترجمان نے سعودی میڈیا کو منگل کے روز ایک بیان دیتے ہوئے اے ایم سی کے ساتھ اس معاہدے کی تصدیق کی ہے۔

اے ایم سی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس معاہدے سے ہمیں فائدہ ہی ہو گا کیونکہ سعودی عرب نے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں 35 سال بعد قدم رکھا ہے اور ساری سعودی عوام کو بھی فلم انڈسٹری کا بے تابی سے انتظار تھا۔اس کے علاوہ مقامی میڈیا سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق دنیا کے 3 بڑے ادارے سعودی مارکیٹ میں فلموں کی تقسیم اور سینما گھر چلانے کی تیاریاں کرنے لگے ۔

(جاری ہے)

مملکت کے متعدد علاقوں میں 2018ءکے ابتدائی مہینوں کے دوران سینما گھر کھولنے کے اجازت نامے باقاعدہ جاری ہو جائیں گے۔ ای میکس گروپ ، اے ایم سی انٹرٹینمنٹ ہولڈنگ اور الفطیم اماراتی گروپ مملکت میں بڑے پیمانے پر کاروبار کی تیاریاں کرنے لگے۔ اے ایم سی کمپنی کا صدر د فتر امریکی ریاست کنساس میں ہے۔ کمپنی میں سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے ساتھ سرمایہ کاری کے امکانات کا پتہ لگانے کی منظوری دیدی ہے۔

اس کے ایگزیکٹو چیئرمین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب منافع بخش تجارتی سرزمین ہے۔ ای میکس کمپنی جو مملکت میں تھیٹر چلانے والی واحد کمپنی ہے تعلیمی فلمیں نشر کر نے کی اسکیمیں تیار کر رہی ہے۔ اماراتی سرمایہ کار ماجد الفطیم نے کہا کہ وہ مملکت میں فوکس سینما گھر بڑے پیمانے پر قائم کریں گے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں