20 سال پرانا بدلہ لینے کے لیے سعودی شہری نے ہم وطن کو قتل کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 دسمبر 2017 18:28

20 سال پرانا بدلہ لینے کے لیے سعودی شہری نے ہم وطن کو قتل کر دیا
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق ریاض پولیس نے واضح کیا ہے کہ دارالحکومت کی ایک جامع مسجد کے قریب منگل کو 12بج کے 15 منٹ پر ایک معمر شہری نے 55 سالہ سعودی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حملہ آور نے اب سے 20برس قبل بیشہ میں ہونے والی قتل کی واردات کا انتقام لیا۔ مقتول کے بیٹے نے 20برس قبل 12دسمبر2017ءمنگل کو حملہ کرنے والے کے ایک رشتہ دار کو قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

بیشہ میں قتل کی اس واردات کا مقدمہ ریاض کی  عدالت میں زیرسماعت تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 55سالہ سعودی شہری فائرنگ سے غیر معمولی طور پر زخمی ہو گیا تھا اسے انتہائی نازک حالت میں اسپتال پہنچا دیا گیا تھا تا ہم طبی عملے نے معائنہ کر کے اس کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس حکام نے جائے وقوع پہنچ کر واردات کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا او رواردات کے شواہد کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں