سعودی عرب ، سیکیورٹی مہم جاری، 194089غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 10:43

سعودی عرب ، سیکیورٹی مہم جاری، 194089غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ پوریے زور وشور سے مملکت کے تمام علاقوں میں جاری و ساری ہے۔ 15 نومبر سے جاری " غیر قانونی غیر ملکیوں سے پاک ریاست" مہم کے تحت 194089غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں سے 107497اقامہ، 59121محنت اور 27471سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے تھے۔ 2107درانداز بھی پکڑے گئے ہیں۔ ان میں 77فیصد یمنی ، 22فیصد ایتھوپین اور ایک فیصد مختلف ممالک کے تھے۔ان میں سے 2029 کو بیدخل کر دیا گیا جبکہ مملکت سے باہر جانے کے کوشاں 42 افراد پکڑے گئے۔ غیر قانونی تارکین کو مختلف سہولتیں دینے پر434 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں