سعودی عرب میں پیش کی جانے والی پہلی فلم

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 09:43

سعودی عرب میں پیش کی جانے والی پہلی فلم
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-15 دسمبر۔2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق  سعودی اداکاراور وزارت اطلاعات کے مشیر عبدالالہ السنانی نے اپنے ٹویٹر اکاوونٹ پر ہالی وڈ کی فلم  "Born A king " کا ایک کلپ پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر فلم کی پہلی نمائش سعودی عرب کے سینما گھروں میں ہوگی۔

(جاری ہے)

مبصرین کا خیال ہے کہ مملکت میں سینما ہاؤس قائم ہونے کے بعد سعودی عرب میں پیش کی جانے والی یہ پہلی فلم ہوسکتی ہے۔ مذکورہ فلم شاہ فیصل کی زندگی اور بالخصوص ان کے 1919 میں برطانیہ کے دورے کے گرد گھومتی ہے۔فلم پر کام کا آغاز جولائی میں برطانیہ میں ہوا تھا جب کہ آخری مراحل ریاض میں مکمل کئے جائیں گے اورتوقع ہے کہ یہ فروری میں مکمل ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں