دھوکے بازسعودی شہزادی گرفتار

خود کو سعودی شہزادی بتانے والی امریکی خاتون گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 14 مئی 2018 15:42

دھوکے بازسعودی شہزادی گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) امریکہ میں خود کو سعودی شہزادی بتانے والی امریکی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں پولیس نے ایک امریکی خاتون کو خود کو سعودی شہزادی بتا کر امریکی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کر لیا ہے ۔ بین الاقوامی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق خاتون اپنے کئی فرضی ناموں سے مشہور تھی اور ریاست میں مختلف جگہوں پر مختلف ناموں سے جانی جاتی ہے تاہم پولیس نے تحقیقات سے پتہ چلایا ہے کہ خاتون کا اصلی نام لٹویا مہنی اسمتھ ہے۔

خاتون کے گرفتاری سے متعلق مقامی ذرائع ابلاغ کو امریکہ وفاقی انسپیکٹر نے بتایا تھا ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ این بی سی واشنگٹن کی رپورٹ کے مطابق یہ خاتون کئی دفعہ بھیس بدل کر سفارتخانے میں داخل ہونے کی کوشش کر چکی ہے اور اس خاتون پر سفارتخانے کی جانب سے پہلے ہی پابندی عائد کی جا چکی تھی لیکن اس دفعہ اس خاتون نے سعودی شہزادی کا روپ دھار لیا تھا ۔

(جاری ہے)

یہ جعلی سعودی شہزادی گرفتار ہونے کے باوجود بضد تھی کہ وہ سعودی سفیر سے مل کر کچھ دستاویزات دکھانا چاہتی ہے ۔ پولیس نے تحقیقات سے پتہ چلایا ہے کہ یہ خاتون امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں کئی وارداتوں میں ملوث رہ چکی ہے اور پولیس کو کئی کیسز میں پہلے سے ہی مطلوب تھی ۔ امریکی ریاست نے سعودی ریاست سے اس خاتون کی قومیت کا پتہ لگانے کے لیے سعودی سفیروں سے بات چیت کی تھی اورامریکہ میں بھی اس خاتون سے متعلق تمام معلومات اکھٹی کی گئیں تھیں ۔

پولیس کو تحقیقات سے پتہ چلا تھا کہ یہ کوئی سعودی شہزادی نہیں ہے بلکہ سفارتخانے کو اپنے کسی نئے جھانسے میں پھنسانا چاہ رہی ہے ۔ تاہم تحقیقات سے ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اس امریکی خاتون کا سعودی سفارتخانے میں داخل ہونے کا اصل مقصد کیا تھا ۔ امریکی پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے جہاں خاتون سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں