رمضان میں سعودی محکمہ پاسپورٹ کے کام کرنے کے اوقات

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے رمضان کے لیے کام کرنے کے اوقات کا اعلان کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 18 مئی 2018 11:09

رمضان میں سعودی محکمہ پاسپورٹ کے کام کرنے کے اوقات
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے رمضان کے لیے کام کرنے کے اوقات کو اعلان کر دیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق رمضان میں سعودی محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر صبح 10 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک کام کریں کے ۔ جبکہ عیدالفطر کی تعطیلات 23 رمضان سے شروع ہو جائیں گیں ۔ عید الفطر کی چھٹیاں شروع ہوتے ہی محکمہ پاسپورٹ کام کرنا بند کر دے گا۔

اس سے قبل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے دوران تمام وزارتوں ، محکمو ں اور سرکاری اداروں کے اوقات کار کا شاہی فرمان جاری کردیا تھا۔ جس کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری اداروں کے دوران رمضان ڈیوٹی اوقات 5 گھنٹے ہو گئے ہیں ۔ ڈیوٹی کا آغاز صبح 10 بجے سے ہوگا اور ڈیوٹی کا سلسلہ 3بجے تک جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

عید ا لفطر کی تعطیلات 23رمضان جمعرات کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوجائیںگی۔

عید کی تعطیلات کے ختم ہونے کے بعد بدھ کو سرکاری ادارے کھلیں گے۔ تاہم متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی اداروں کے کام کرنے کے اوقات سعودی عرب کے سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے کے اوقات کی نسبت زیادہ ہیں ۔ امارتی حکام نے 15 مئی کو ریاست میں سرکاری اور نجی اداروں کے کام کرنے کے اوقات کا اعلان کیا تھا ۔متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل اور امارت کی وزارت نے اعلان کیا تھا کہ رمضان میں نجی اداروں کے لیے رمضان میں کام کرنے کے اوقات میں کمی کر دی گئی ہے ۔

مزید تفصیلات کے مطابق وزارت نے اپنے ٹویٹر پیج پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ رمضان میں تمام نجی اداروں ،کمپنیوں میں کام کرنے کے اوقات معمول کی نسبت دو گھنٹے کم ہوں گے ۔اس اعتبار سے کمپنیاں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کام کریں گی جبکہ معمول میں کمپنیاں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کام کرتیں ہیں ۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں