سعودی عرب میں عیدالفطر کی چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی ؟

سعودی عرب میں عیدالفطرکی چھٹیوں کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 18 مئی 2018 11:19

سعودی عرب میں عیدالفطر کی چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی ؟
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) سعودی محکمہ پاسپورٹ میں حال ہی میں رمضان میں کام کرنے کے اوقات کا اعلان کیا ہے جسکے ساتھ ساتھ محکمہ پاسپورٹ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات 23 رمضان سے شروع ہو جائیں گیں اور 6 شوال کو تمام سرکاری ادارے واپس کام کرنے لگیں گے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ رمضان میں سعودی محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر صبح 10 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک کام کریں کے ۔

جبکہ عیدالفطر کی تعطیلات 23 رمضان سے شروع ہو جائیں گیں ۔ عید الفطر کی چھٹیاں شروع ہوتے ہی محکمہ پاسپورٹ کام کرنا بند کر دے گا۔اس سے قبل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے دوران تمام وزارتوں ، محکمو ں اور سرکاری اداروں کے اوقات کار کا شاہی فرمان جاری کردیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری اداروں کے دوران رمضان ڈیوٹی اوقات 5 گھنٹے ہو گئے ہیں ۔

ڈیوٹی کا آغاز صبح 10 بجے سے ہوگا اور ڈیوٹی کا سلسلہ 3بجے تک جاری رہیگا۔ عید ا لفطر کی تعطیلات 23رمضان جمعرات کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوجائیںگی۔ عید کی تعطیلات کے ختم ہونے کے بعد بدھ کو سرکاری ادارے کھلیں گے۔ تعطیلات کا علان کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبار ک کی آمد پر سعودی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد  بھی پیش کی تھی ۔

شاہ سلمان نے رمضان کی آمد پر امت کے نام پیغام جاری کرکے مسلمانان عالم سے اپیل کی تھی کہ وہ رمضان المبارک کو دنیا بھر کے انسانوں کیلئے رحمت ،خوداحتسابی اور اصلاح حال کامہینہ بنائے۔شاہ سلمان کا پیغام وزیرثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے ریڈیو ٹی وی پر پڑھ کر سنایا۔شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں اس بات پر اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کی کہ اس نے ہمیں رحمت و مغفرت کے مہینے سے فائدہ اٹھانے کا اعزاز ایک بار پھر عطا کردیا۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں