سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع آرامکو کمپنی پر ڈرون حملہ

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے ڈرون کی مدد سے سعودی دارالحکومت ریاض میں آرامکو کمپنی کو نشانہ بنایا، سعودی حکومت کی جانب سے تاحال تردید یا تصدیق سے گریز

muhammad ali محمد علی بدھ 18 جولائی 2018 21:30

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع آرامکو کمپنی پر ڈرون حملہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2018ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع آرامکو کمپنی پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ مختلف بین الاقوامی خبر رساں اداروں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع آرامکو کمپنی پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے ڈرون کی مدد سے سعودی دارالحکومت ریاض میں آرامکو کمپنی کو نشانہ بنایا۔

حملے کے نتیجے میں آرامکو کی آئل ریفانری میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم موصول ہونے والی آخری اطلاعات تک اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

حملے کے بعد ریاض میں سیکورٹی فورسز کو فوری الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حوثی باغیوں کی جانب سے اپنے زیر کنٹرول  ٹی وی چینل پر بھی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے ڈرون کی مدد سے آرامکو کمپنی کی ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب سعودی سرکاری ذرائع نے ڈرون حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ بدھ کی شام کو آرامکی کی ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ بعد بروقت کاروائی کرکے آگ کو قابو میں کر لیا گیا تھا۔ اس دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی سعودی دارالحکومت ریاض پر سینکڑوں مرتبہ میزائل اور دیگر ہتھیاریوں سے حملے کر چکے ہیں۔ تاہم ہر مرتبہ حوثی باغیوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں