سعودی مملکت میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثے

حادثوں میں سیکیورٹی اہلکارسمیت چار افراد جاں بحق

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 21 جنوری 2019 14:11

سعودی مملکت میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثے
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2019ء) مملکت کے مختلف حصّوں میں ٹریفک حادثے پیش آئے جن میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک حادثہ ریاض میں پیش آیا۔ جب الثمامہ کے قریب رشوش روڈ پر پک اپ اور ایک چھوٹی گاڑی کے درمیان زوردار تصادم ہوا۔ اس تصادم کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو اداروں کے مطابق بدنصیب اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حادثے کے فوری بعد ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔ جبکہ اس واردات میں ملوث ایشیائی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے اس مفرور ڈرائیور کا پتا چلا کر اُسے چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے اس واقعے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کا اقبال جُرم کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور حادثہ جدہ میں پیش آیا جس کے میں تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ۔

ہلال احمرکے ترجمان عبداللہ ابو زید نے بتایا کہ یہ ٹریفک حادثہ الخمرہ پُل کے قریب جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں تین افراد اللہ کو پیارے ہو گئے۔ جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہلالِ احمر کی پانچ ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں۔ مرنے والوں اور زخمی ہونے والوں کو کنک عبدالعزیز اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم اس حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں