سعودیہ میں غیر قانونی چالان کرنے والے اہلکاروں کی شامت آ گئی

غیر درج شدہ خلاف ورزیوں پر جرمانوں کا اندراج کرنے کی ممانعت

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 5 فروری 2019 15:54

سعودیہ میں غیر قانونی چالان کرنے والے اہلکاروں کی شامت آ گئی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری 2019ء) محکمہ ٹریفک نے تمام فیلڈ اہلکاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ عوام کے ناجائز چالان نہ کریں۔ اگر ٹریفک قوانین میں کسی مخصوص خلاف ورزی کا اندراج نہیں ہے تو ایسی صورت میں چالان غیر مؤثر ہو گا۔ محکمے کے مطابق شہریوں اور غیر مُلکیوں کی جانب سے لاتعداد شکایات درج کرائی گئی تھیں کہ کہ سڑکوں پر موجود ٹریفک اہلکار قواعد و ضوابط سے ہٹ کر ایسے جرمانے بھی کر دیتے ہیں، جن کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

بعض شہریوں نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ بعض بڑی گاڑیوں اور جیپوں میں پچھلے دروازے کے ساتھ جنگلا لگا ہوا ہے جبکہ جبکہ بعض میں جنگلا لگانے کی گنجائش ہوتی ہے۔ گاڑیوں کے پیچھے لگا یہ جنگلا خلاف ورزیوں میں شامل نہیں مگر بعض ٹریفک اہلکار اس پر بھی چالان کاٹ دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ صرف ان خلاف ورزیوں پر جرمانے کریں جنہیں ٹریفک قوانین میں واضح طورپر خلاف ورزیاں قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کسی اور صورت میں چالان کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اگر کوئی ٹریفک اہلکار کوئی ایسا چالان کر بھی دیتا ہے تو اُس پر جرمانہ کالعدم ہو جائے گا اور اس چالان کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ نہ ہی اس کا محکمہ میں اندراج ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر ٹریفک اہلکار اور ڈرائیور میں کسی خلاف ورزی کے ہونے پر اختلاف پایا جائے تو پھر بھی چالان کا اندراج نہیں ہو گا۔محکمہ نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جرمانوں کا اندراج کرتے وقت احتیاط سے کام لیں اور صرف درج شدہ خلاف ورزیوں پر ہی جرمانے کریں۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں