ریاض: پاکستانیوں پر عائد ویزہ فیسوں میں کمی کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں

چودھری پرویز الٰہی کا ریاض میں منعقدہ تقریب سے خطاب

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ فروری 11:50

ریاض: پاکستانیوں پر عائد ویزہ فیسوں میں کمی کے حوالے سے کوششیں جاری ..
مکّہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8فروری 2019ء) پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الٰہی جو ان دِنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ اُنہوں نے ریاض میں سابق رُکن قومی اسمبل چودھری نذیر جٹ کی جانب سے منعقد ایک تقریب میں شرکت کی۔ ’اُردو نیوز‘ کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے اپنی خطاب کے دوران کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے وہ پُوری محنت سے پاکستان کے بگڑے حالات کو سُدھارنے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔

سابقہ حکومتوں کے پیدا کئے بگاڑ کو درست کرنا آسان کام نہیں۔ سعودی عرب ہمارا برادر مُلک ہے۔ اس نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ا ب بھی جس پڑے پیمانے پر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے اس سے دونوں اسلامی ممالک کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں موجود پاکستانی ورکرز، انجنئیرز ،ڈاکٹرز اور دیگر شعبہ جات میں کام کرنے والے پروفیشنلز نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

اور خطیر زر مبادلہ پاکستان بھیج کر مُلکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اب ضرورت اس کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بھی پاکستان میں بہتر مواقع فراہم کئے جائیں۔ موجودہ حکومت اوورسیز کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اور چاہتی ہے کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔تقریب سے پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز نے اپنے خطاب میں کہاکہ بطور سفیر وہ پاکستانی کمیونٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے لیے سفارت خانے کے دروازے کھُلے ہوئے ہیں۔

سفارت خانہ پاکستان اپنے ہم وطنوں کی جس حد تک ممکن ہو گا رہنمائی اور تعاون کرے گا عرصہ دراز سے مقیم پاکستانی یہاں مجھ سے زیادہ پاکستان کے سفیر ہیں ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ چاہے ہم جس مقام پر بھی ہوں اپنے ملک کی عزت میں اضافے کا سبب بنیں۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں پر عائد فیسوں میں کمی لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں جن کا جلد اچھا نتیجہ سامنے آ ئے گا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments