ریاض: پاکستانی قاتل کی مملکت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام

ملزم نے چند روز قبل تبوک میں ایک مقامی شہری کو قتل کر دیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 13 فروری 2019 14:02

ریاض: پاکستانی قاتل کی مملکت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2019ء) سعودی پولیس نے بتایا ہے کہ مقامی باشندے کے قتل میں ملوث ایک پاکستانی کی مملکت سے گرفتار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ پاکستانی شہری ملازمت کے سلسلے میں طویل عرصہ سے مملکت میں موجود تھا۔ چند روز قبل ملزم نے کسی معاملے پر طیش میں آ کر ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔ اور پھر مملکت میں ہی رُوپوش ہو گیا۔

پولیس نے اس کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مارے مگر اس کا کچھ پتا نہ چلا۔ یہ شخص کسی مقام پر رُوپوش رہا۔ گزشتہ چند روز سے وہ مملکت سے فرار ہونے کی منصوبہ بندی بنا رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس نے اپنی جانب سے ایک شاندار منصوبہ تیار کیا۔ مگر کسٹم افسران کو دھوکا دینے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ اور سرحدی چوکی پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے صفائی کارکن کا لباس پہن کر سرحد سے کویت فرار ہونے کی کوشش کی۔

الرقعی کی سرحدی چوکی پر تعینات کسٹم افسران نے شک پڑنے پر اس سے تفتیش کی تو پتا چلا کہ وہ صفائی محکمے کا ملازم نہیں ہے۔ جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ مزید تفتیش سے پتا چلا کہ ملزم ریاض میں ہونے والی ایک واردات میں مطلوب تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے ریاض منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اُس پر مقامی عدالت میں قتل کے الزام کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں