’سعودی عرب کی اسرائیل سے پینگیں بڑھانے کی اطلاعات جھوٹ پر مبنی ہیں‘

سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ شہزادہ تُرکی الفیصل کی افواہوں کی تردید

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 15 فروری 2019 11:18

’سعودی عرب کی اسرائیل سے پینگیں بڑھانے کی اطلاعات جھوٹ پر مبنی ہیں‘
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2019ء ) گزشتہ چند ماہ سے دُنیا بھر میں یہ خبریں گرم ہیں کہ سعودی عرب خفیہ طور پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھا رہا ہے اور دونوں مُلکوں کے درمیان بیک چینل ڈپلومیسی جاری ہے۔ جن کا مقصد ایران کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے۔جبکہ سعودی مملکت نے فلسطینیوں کو اُن کے حال پر چھوڑ دیا ہے۔ تاہم سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ شہزادہ تُرکی الفیصل نے ایسی تمام خبروں کو بے بُنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام سے سعودی عہدے داروں کی خفیہ ملاقاتوں کے دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یہ دعویٰ غلط ہیں ،اسرائیل سعودی تعلقات محض تخیلات پر مبنی ہیں۔ سعودی عرب فلسطین کے ساتھ ہمیشہ سے کھڑا رہا ہے، اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے فلسطین کے حوالے سے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیںآئی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نی ایک امریکی ٹی وی اینکر خاتون کے سوالات کے جوابات کے دوران کیا۔

جب خاتون نے اُن سے سوال کیا کہ امریکی سینیٹر ٹیم کین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے بھی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہرایا ہے تو اس پر اُنہوں نے جواب دیا کہ یہی سی آئی اے ہے جس نے عراق پر لشکر کشی کے لیے امریکی حکام کو جو رپورٹ تھی، وہ جھوٹ کا پلندہ اور من گھڑت تھی۔ اس خفیہ تنظیم کی رپورٹ پر کیسے اعتبار کیا جا سکتا ہے۔ تُرکی الفیصل نے واضح کیا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذرا بھی علم نہیں تھا۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں