سعودی مملکت میں وقت پر بل ادا کرنے والوں کے لیے بڑی خوش خبری عنقریب

36 ماہ تک مسلسل بل وقت پر ادا کرنے پر ایک ماہ کی بجلی مفت فراہم کی جائے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 18 فروری 2019 13:27

سعودی مملکت میں وقت پر بل ادا کرنے والوں کے لیے بڑی خوش خبری عنقریب
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2019ء ) اگر آپ سعودی عرب میں مقیم ہیں اور اپنے بجلی کے بل وقت پر ادا کرنے کے عادی ہیں تو آپ کے لیے ایک شاندار خبر آنے والی ہے۔ سعودی الیکٹریسٹی کمپنی کے مطابق وقت پر بِل ادا کرنے والے صارفین کو بِلوں کی رقم میں خاص رعایت دینے پر غور ہو رہا ہے۔ اس تجویز کے تحت جو صارفین کم از کم 36 ماہ تک یا پھر زیادہ سے زیادہ 60 ماہ مسلسل تک اپنا بل بروقت ادا کریں گے۔

وہ اس خصوصی رعایت سے فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ بروقت بجلی کے بِلوں کی ادائیگی کرنے والوں کو مختلف انعامات سے نوازا جائے گا۔ جبکہ لمبے عرصے تک بروقت بِل ادا کرنے والے صارفین کو ایک ماہ مفت بجلی کی سہولت فراہم کی جائے گی، اس کے علاوہ بِل کی رقم میں بھی خصوصی رعایت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

بجلی کمپنی کے مطابق اس سکیم کا مقصد صارفین کو اپنے بجلی بِلوں کی بروقت ادائیگی کا عادی بنانا ہے۔

سعودی الیکٹریسٹی کمپنی (SEO) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے کے پورٹل اور ایپلی کیشن کو بہتر بنانی کے لیے آئی ٹی ماہرین کام کر رہے ہیں۔ آئندہ چند روز میں SEOکے پورٹل اور ایپلی کیشن میں مزید سہولتوں کا اضافہ ہو جائے گا۔ یہ آن لائن سہولتیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں گی۔ جس کے بعد محکمے کا زیادہ تر کام آن لائن طریقے سے انجام پائے گا اور دفاتر میں خاصی کمی واقع ہو گی۔ اسی طرح بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر کنکشن منقطع کرنے کے لیے بھی نیا نظام متعارف کروایا جائے گا۔ جبکہ قسطوں پر بِل کی ادائیگی کے حوالے سے بھی نیا نظام وضع کیا جا رہا ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں